پاکستانی نژاد صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا انتخاب جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیپنڈنٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر نے لندن کے میئر کے انتخاب میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ جس کے بعد اس کے امیدوار صادق خان کے مسلسل تیسری بار لندن کے دوبارہ میئر بننے کی توقع ہے۔

برطانوی اخبار انڈپینڈنٹ کے مطابق ابھی تک مکمل نتائج سامنے نہیں آئے لیکن صادق خان نے دارالحکومت کی 14 میں سے چار وارڈز میں جیت گئے ہیں۔

حکمران جماعت کنزریٹو کی امیدوار سوسن ہال کے دوسرے نمبر پر آنے کی امید ہے۔ جمعے کی شام تک یہ چہ می گوئیاں ہوتی رہیں کہ انتخابی معرکہ سوچ کے برعکس کافی کڑا ہو سکتا ہے، کیونکہ صادق خان کی اکثریت الزام اسکیم اور لیبر پارٹی کے غزہ پر موقف کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔

لیبر پارٹی کے سربراہ کیر اسٹارمر کی شیڈو کیبنٹ کے سینئر ممبر پیٹ میک فیڈن نے یہ بات تسلیم کی کہ ان کی جماعت کے غزہ پر موقف اور سر کیر کی اسرائیل کی حمایت ووٹوں پر اثرانداز ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، میں حیران نہیں ہوں کہ لوگ اس کے بارے میں شدید جذبات رکھتے ہیں۔

اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ صادق خان نے ووٹوں کا ایک بڑا حصہ حاصل کر لیا ہے، جبکہ سوسن ہال ان سے پیچھے ہیں۔

Related Posts