پی آئی اے کے زیر اہتمام 7 روزہ سیفٹی ویک کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن کی جانب سے ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا
قومی ایئر لائن کی جانب سے ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)شعبہ کارپوریٹ سیفٹی کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچاؤ کے لئے عوام الناس میں آگاہی بیدار کرنا تھی۔

سیفٹی مہم کا انعقاد کرنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں اور مسافروں کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

اس مہم کے دوران ایئر پورٹس کے گردو نواح میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے دورے کئے گئے تاکہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکراؤ کے ممکنہ خطرات کا سد باب کیا جا سکے۔

طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ گردانا جانا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ایئر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

سیفٹی مہم کے دوران سول ایوی ایشن کے ساتھ ماحولیات اور حفاظتی امور سے متعلق اجلاس جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سیمینار ز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی ہوتی ہے جو کہ ایئر لائن کے لئے بھاری نقصان کا باعث بھی ہوتی ہے۔

پی آئی اے کے کارپوریٹ سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے چیف کیپٹن محسن اوصاف نے اس مہم میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ اس مہم میں دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی وجوہات کے باعث پی آئی اے نے کابل آپریشن معطل کردیا

پاکستانی ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال اب تک پی آئی اے کے 66 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہو چکے ہیں۔

Related Posts