پی آئی اے نے فجیرہ، متحدہ عرب امارات کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے فجیرہ، متحدہ عرب امارات کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے فجیرہ، متحدہ عرب امارات کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ پہلی پرواز لاہور سے روانہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی افتتاحی پرواز نمبر پی کے 243 آج صبح کے وقت لاہور سے یو اے ای کی ریاست فجیرہ کیلئے روانہ ہوئی جس پر سوار 296 مسافر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا تعمیراتی شعبے کومزید سبسڈی دینے کا فیصلہ 

وزیراعظم بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا نوٹس لیں،فیصل معیز خان

قومی ائیر لائن کی 3 پروازیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار بنیادوں پر روانہ ہوں گی جبکہ پی آئی اے وہ پہلی ائیر لائن ہے جس نے فجیرہ کیلئے فضائی سروس کا آغاز کیا، اس کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔

لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خان اور اسٹیشن منیجر علی عباس شاہ نے پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کہا جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستانہ تعلقات مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچاؤ کے لئے عوام الناس میں آگہی بیدار کرنا تھا۔

 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں اور مسافروں کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔گزشتہ روز مہم کے دوران ایئر پورٹس کے گردو نواح میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے زیر اہتمام 7 روزہ سیفٹی ویک کا انعقاد

Related Posts