پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ”بلے“ کو بحال کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ”بلے“ کو بحال کردیا
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ”بلے“ کو بحال کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلے کے نشان کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کردیا۔

انٹرا پارٹی انتخابات کو غیر قانونی قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کرنے والی پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ کیے گئے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ڈبل بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

جسٹس کامران حیات میاں خیل نے فیصلہ محفوظ کرنے کے فوری بعد سنایا۔

سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابات کے لیے 20 دن کا وقت دیا گیا تھا اور اس نے 3 دسمبر کو پشاور میں پارٹی کے اندرونی انتخابات کرائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کی صداقت کو تسلیم کیا اور پارٹی کو سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

حکومت نے تمام بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ جس نے انتخابات کرائے وہ صحیح شخص نہیں تھا۔

Related Posts