حکومت نے تمام بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے تمام بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا
حکومت نے تمام بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے غور و خوض کی روشنی میں باقی تمام 290 بلوچ مظاہرین کو رہا کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ گرفتار مظاہرین کو رہا کرنے کا فیصلہ معزز عدالت کی ہدایات پر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دارالحکومت کے ریڈ زون، جہاں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو واقع ہیں، کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک خصوصی امدادی مرکز قائم کیا گیا ہے جس سے ٹیلی فون نمبر 0519001534 اور 03459600622 یا ای میل ایڈریس assistance.ictp@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts