سرمد سلطان کی فلم زندگی تماشا پر پابندی کی درخواست واپس لے لی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرمد سلطان کی فلم زندگی تماشا پر پابندی کی درخواست واپس لے لی گئی
سرمد سلطان کی فلم زندگی تماشا پر پابندی کی درخواست واپس لے لی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشہورومعروف ٹی وی اینکر اور اداکار عرفان کھوسٹ کے صاحبزادے سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا پر پابندی عائد کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”زندگی تماشا“ پر پابندی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

درخواست گزار چوہدری قدیر احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا پر پابندی عائد کی جائے۔

زندگی تماشا کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ درخواست گزار کو یہ علم کیسے ہوگیا کہ فلم میں کیا ہے؟ کیا اُس نے فلم نمائش سے پہلے دیکھ لی؟

چوہدری قدیر احمد کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار  نے فلم کا ٹریلر دیکھا ہے، فلم نہیں دیکھی جس پر عدالت نے کہا کہ  فلم دیکھے بغیر اس کے خلاف درخواست کیوں؟ فلم کی تشہیر نہ کی جائے۔

وکیل نے کہا کہ فلم کا پرومو سوشل میڈیا پر جاری ہوا، تاہم  بعد ازاں ”زندگی تماشا“ پر پابندی عائد کرنے کی درخواست وکیل نے خود واپس لے لی، جس پر مقدمہ خارج کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے   کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا کام فلموں کے بارے میں رائے دینا نہیں ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا چھ روز قبل ’’زندگی تماشا‘‘ کے بارے میں  کہناتھا کہ حکومت نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا معاملہ ہمارے پاس بھیجا ہے اس کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: ہمارا کام فلموں کے بارے میں رائے دینا نہیں۔قبلہ ایاز

Related Posts