ہمارا کام فلموں کے بارے میں رائے دینا نہیں، چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamic ideology council
islamic ideology council

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا کام فلموں کے بارے میں رائے دینا نہیں ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا سرمد کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ حکومت نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا معاملہ ہمارے پاس بھیجا ہے اس کا جائزہ لیں گے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اگر سرکار ہم سے کوئی بات پوچھے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے اس کا جواب دیا جائےتاہم فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں، ہم فلم اور ڈراموں کے ماہرین سے مشورہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بھی رائے کسی دباؤ میں آ کر نہیں دیں گے، فیصلہ دینا صرف متعلقہ اداروں کا کام ہے، ہم فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے بارے میں فیصلہ نہیں صرف رائے دیں گے۔

ان کاکہنا تھاکہ ہم سے سوالات کیے جا رہے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ داڑھی کو لمبا رکھا جائے اور خواتین کے لیے الگ سے تعلیمی ادارے بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نےزندگی تماشا کی نمائش روک دی، اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرلیا

قبلہ ایازنے کہا کہ قانون سازی میں بھی ظاہری چیزوں پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے، ہم حقوق العباد اور دیگر چیزوں سے ہٹ گئے ہیں اور ہمارا زیادہ زور لباس اور چلنے پر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘اپنے حساس موضوع کے باعث تنازعات کا شکار ہوگئی ہے ،چیئرمین سنسر بورڈ نے فلم کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھا تھا۔

ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا تھا کہ فلم کا جائزہ لینے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہےجو فلم کے مرکزی خیال اور ممکنہ معاشرتی اثرات کے بارے میں رپورٹ تیار کرکے چیئرمین کو پیش کرے گی۔

Related Posts