ریکارڈ اکٹھا کر لیا، رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس کی گولیاں ہضم کریں۔پرویز الٰہی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریکارڈ اکٹھا کر لیا، رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس کی گولیاں ہضم کریں۔پرویز الٰہی
ریکارڈ اکٹھا کر لیا، رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس کی گولیاں ہضم کریں۔پرویز الٰہی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب حکومت اور وفاق کے مابین لفظی جنگ چھڑ گئی، وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم نے کیس کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کی گولیاں ہضم کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ممکنہ مارچ اور دھرنے کے خلاف سکیورٹی کیلئے نفری طلب کی تھی جس سے دونوں ہی حکومتیں انکاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی دھرنا، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز

اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر عمران خان کل کہیں گے تو اسمبلی توڑ دوں گا تاہم پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ لانگ مارچ کیلئے پنجاب حکومت رکھی جائے۔ رانا ثناء اللہ پہلے ماڈل ٹاؤن والی گولیاں ہضم کر لیں۔

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن کیس کا سارا ریکارڈ اکٹھا کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو رواں برس جون میں 8 سال مکمل ہوچکے ہیں تاہم واقعے کے متاثرین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کیلئے پولیس ماڈل ٹاؤن پہنچی جو سرکاری اعلانات کے مطابق ناجائز تجاوزات تھیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن کے کارکنان نے مزاحمت کی جس سے جھڑپیں شروع ہوئیں۔ 

تاہم ناجائز تجاوزات ہٹانے کے نام پر شروع کیا گیا پولیس کا آپریشن خونی نکلا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کم و بیش 17 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 53 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔ 

 

Related Posts