پی ٹی آئی دھرنا، لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی دھرنا، لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز
پی ٹی آئی دھرنا، لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ دھرنا اور لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے پولیس نے اپنی تیاریاں مزید تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے 40ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لئے، پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق پندرہ ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں۔

ذرائع کا بتاناہے کہ چالیس ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے،آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے۔

ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے، پندرہ ہزار +چالیس ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد پچپن ہزار ہوجائے گی، پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی۔

مزید پڑھیں:سازش کے تحت ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، عمران خان

ذرائع کے مطابق آنسو گیس شارٹ رینج (75میٹر)اور لانگ رینج (150 میٹر)منگوائے گے ہیں، پی ٹی آئی کے پچیس مئی کے احتجاج میں ایک دن میں آٹھ ہزار آنسو گیس شیل استعمال ہوئے تھے۔

Related Posts