گجرات میں “نیکیاں” بیچنے والا رانگ نمبر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے شہر گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نیکیاں فروخت کرنے والے رانگ نمبر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 10 روپے کے عوض ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے عوض ایک کروڑ نیکیاں، ایک ہزار کے عوض ایک ارب نیکیاں اور 10 ہزار کے عوض ایک کھرب نیکیاں فروخت کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نچلے دھڑ سے محروم قطری شہری غانم المفتاح نے عمرہ کرلیا

ملزم ذوالفقار علی شہریوں کو پیسے کے بدلے نیکیوں کی رسید دیتا تھا۔

گلیانہ پولیس نے اپنی مدعیت میں بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم کے قبضے سے رسید بک اور 550 روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے پنجاب ویگرینسی آرڈینینس 1958/9 کے تحت  مقدمہ درج کیا۔

Related Posts