نچلے دھڑ سے محروم قطری شہری غانم المفتاح نے عمرہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قطر میں گزشتہ سال ورلڈ کپ کے دوران عالمی سطح پر شہرت پانے والے خصوصی صلاحیتوں کے حامل شہری غانم المفتاح نے عمرہ ادا کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غانم المفتاح پیدائشی طور پر جس مرض میں مبتلا ہیں وہ دنیا میں نادر ہے۔

25 ہزار افراد میں سے کوئی ایک اس مرض کا شکار ہو سکتا ہے جس میں نومولود کے نچلے دھڑ کی نشو و نما نہیں ہوتی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے انہیں عمرے کی ادائیگی کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین زیادہ اہم ہے یا بابر اعظم؟ہرشا بھوگلے نے کیا کہا

سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی معذور نوجوان حافظ غانم المفتاح کی مدد کی تاکہ وہ آرام سے اپنے ہاتھوں کی مدد سے طواف کر سکیں۔

غانم المفتاح نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کرسی پر کرنے کے بجائے اپنے ہاتھوں کے سہارے کیا۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیت بھی پڑھی جس کا ترجمہ ہے’ اللّٰہ تعالیٰ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا‘۔

غانم المفتاح کا کہنا تھا کہ ’کیا ہوا اگر میری ٹانگیں نہیں ہیں، میرے رب نے مجھے عظیم نعمت مضبوط ہاتھوں سے تو نوازا ہے جو میرے لیے ٹانگوں کے متبادل ہیں اور میں ان پر ہی طوافِ بیت اللّٰہ کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں امریکی فلم اسٹار مورگن فری مین نے معذور نوجوان قطری حافظ غانم المفتاح کے ہمراہ تقریر کی تھی جس میں مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے کا منفرد منظر پیش کیا گیا تھا۔

Related Posts