سونے سے پہلے سوشل میڈیا کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا
(فوٹو: اَن سپلیش)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی کیرولینا: ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو رات کو سونے سے پہلے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرنا چاہئیے جس کی وجوہات بھی بیان کردی گئیں۔

ڈیوک یونیورسٹی میں ایک سال قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے لوگوں کو نیند آنے میں تین گھنٹے تک کی تاخیر ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں مزید پیچیدگیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محققین کو 50 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو اپنے سونے کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اندر سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتے ہیں انہیں نیند آنے میں عام معمول سے ہٹ کر دو گنا وقت لگتا ہے جو تشویشناک ہے۔

سائنسی تحقیق میں مشاہدہ کیا گیا کہ جو افراد سونے سے قبل متعدد بار پوسٹ شیئر کرتے ہیں اُن کو ایک بار پوسٹ کرنے والوں کی نسبت تاخیر سے نیند آتی ہے، شاید ایسے افراد کو فکر لگی رہتی ہے کہ پوسٹ پر کتنے لائیکس اور کمنٹس آئے؟

اس حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ پوسٹ پر لائیک اور کمنٹس کا خیال ایڈرینالائن نامی ہارمون کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے، یہ ہارمون نیند کے آنے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، فون سے نکلنے والی نیلی روشنی کو بھی ہماری نیند کو خراب کرنے کی وجہ سمجھا گیا ہے۔

تمام تر تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ولیم میئرسن کے مطابق نیند کے اڑ جانے کی اسکرین لائٹ کے سرکاڈین رِدھم میں خلل سے لے کر پوسٹ پر آئے کمنٹس اور لائیک سمیت کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔تحقیق کی تفصیلات سلیپ میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔

دورانِ تحقیق ماہرین نے 51 ہزار ایسے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جو ریڈ اِٹ استعمال کرتے تھے اور ریڈ اِٹ کی تخلییق2005 سے 2021 کے مابین صارفین کی جانب سے کی جانے والی 23 کروڑ 60 لاکھ پوسٹس کا مطالعہ بھی کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج 1سال قبل شائع ہوئے تھے۔

Related Posts