پیپلز لیبر یونین نے واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز لیبر یونین نے واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا
پیپلز لیبر یونین نے واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :واٹر بورڈ میں مالی بے ضابطگیوں اور افسر شاہی کے خلاف پیپلز لیبر یونین کی جانب سے احتجاج مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

، احتجاجی مظاہرہ ڈبلیو ٹی ایم گلشن چورنگی میں 10بجے کیا جائے گا ۔احتجاج مظاہرے میں پیپلز لیبر یونین ضلع شرقی کے زمہ د اروں کے علاوہ مرکزی عہدیدار خطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے واٹر بورڈ کے آئوٹ اسٹیشنوں پر پیپلز لیبر یونین کے کارکنا ن کی جانب سے احتجاجا ٹول ٹائون اور قلم چھوڑاہڑتال کی جارہی ہے ، آوٹ اسٹیشن میں پپری ، دھابیجی ، گھارو فلٹر اور پمپ اور گھجو اور چلیا شامل ہیں۔

معلوم رہے کہ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ افسران کی ڈی پی سی بار بار کی جارہی ہے جب کہ آئوٹ اسٹیشن کے ملازمین کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ، گزشتہ کئی برسؤں سے آؤٹ اسٹیشن پر تقرریاں بھی نہیں کی گئی ہیں ، جس کی وجہ سے اسٹاف کی کمی پائی جاتی ہے ۔

اس کے علاوہ واٹر بورڈ کے فنانس کے شعبہ میں ہوشربا بے ضابطگیوں کے سبب ریٹائرڈ اورحاضر سروس ملازمین اپنے بقایا جات اور فنڈز سے محروم ہیں ، فنانس ہیڈ آفس آنے پر اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے ۔جبکہ میڈیکل کے شعبہ میں بھی شدید بحرانی کیفیت کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ

انہی مسائل کی وجہ سے احتجاج پر ملازمین مجبور ہیں ،ایڈہاک ملازمین کی بحالی اور مرحوم ملازمین کے بچوں کے تقرر نامے بھی جاری نہیں کئے جارہے ، انہیں سب حالات کو دیکھتے ہوئے پیپلز لیبر یونین نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔

Related Posts