پیمرا نے نوازشریف کی تقاریر اور انٹرویوز نشرکرنے پر پابندی لگادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PEMRA bans broadcast of Nawaz Sharif’s speeches, interviews

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے مفرور ملزم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اظہر صدیق کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر مفرور ملزم کی تقاریر اور انٹرویوز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ نیوز چینلز 27مئی 2019ء کو اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو نظر انداز کررہے ہیں جس پر نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔

اس نوٹیفکیشن میں ٹی وی چینلز کو یاد دلایا گیا کہ وہ پیمرا قوانین کے ساتھ ساتھ پی ایل ڈی 2019 سپریم کونسل 1 اور پی ایل ڈی 2016 کراچی 238 میں طے شدہ پیرامیٹرز کے پابند ہیں۔ آرڈیننس کی دفعات کی ایک کاپی اس نوٹیفکیشن کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فوج کے خلاف نواز شریف جو گیم کھیل رہے ہیں وہ بہت خطرناک ہے،وزیر اعظم

واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کی شق 4 (10) کے مطابق کسی پروگرام کو نشر کرنے یا ریکارڈ کیے جانے سے قبل اس کے موادپر تبادلہ خیال اور جائزہ لینے سے لائسنس دہندہ اس بات کا یقین کرسکتا ہے کہ اس طرح کے پروگرام کے مندرجات کو ضابطہ اخلاق کے مطابق ہونا چاہئے۔

Related Posts