پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد پی ڈی ایم نے پہلے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM discusses Bilawal statement, other issues tomorrow

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کی تاریخ پر اعتراض اُٹھایا گیا تھا جس کے بعداپوزیشن نے پہلے جلسے کے مقام میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔

پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کے بعد ایک بار پھر خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ کوئٹہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو بھی نہیں ہوگا، اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونا تھا جو بعد ازاں 18 اکتوبر کو کردیا گیا تھا تاہم پیپلزپارٹی نے اس تاریخ پراعتراض اٹھایا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جلسے کی تاریخ سے متعلق اعتراضات کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے جس میں کہا گیا کہ سانحہ کارساز کے جلسے کے باعث پارٹی قیادت کوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کرسکے گی، ہر سال کی طرح اس سال بھی 18 اکتوبر کو جلسہ ہوگا۔

پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لئے تاریخ تبدیل کی جائے، پیپلزپارٹی کے اعتراضات کے بعد جلسے کے لئے نئی تاریخ پر مشاورت ہوئی اور آخرکار یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ جلسہ 18 اکتوبر کو نہیں بلکہ 25 نومبر کو جلسہ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کو کوئٹہ کے بجائے اب کراچی میں جلسہ ہوگا جس کی میزبانی پیپلزپارٹی کرے گی اور اس سے پہلے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ ہوگا جب کہ کوئٹہ جلسہ اب 25 نومبر کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا، آصف علی زرداری

Related Posts