خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا، آصف علی زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے میبرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا۔

سابق صدر نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زر داری نے کہاکہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا۔

خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسز بنتے رہتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ حکومت کو مزید کتنا وقت دیکھ رہے ہیں۔

سابق صدر نے کہاکہ ابھی تو بسم اللہ کی ہے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ اب لوگوں کے ہاتھوں میں موبائل کی شکل میں کروڑوں ٹی وی ہیں، اب کسی کی تقریر روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مستردکردی