بی آر ٹی: پی ڈی اے نے پشاور ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بی آر ٹی: پی ڈی اے نے پشاور ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
بی آر ٹی: پی ڈی اے نے پشاور ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ڈی اے (پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے بی آر ٹی منصوبے پر انکوائری کا عمل شروع کرنے پر پشاور ہائی کورٹ کے دائرۂ اختیار کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا ہے۔

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا جس کے مطابق عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بی آر ٹی پروجیکٹ میں انکوائری کرنے کا حکم دیا۔

سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ میں معروف قانون دان اور وکیل مخدوم علی خان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے کو 45 دن کے اندر اندر انکوائری مکمل کرکے اس کی رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا جس کے خلاف پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حرکت میں آئی ہے۔

بی آر ٹی پروجیکٹ کے پی سی 1پر  ڈیزائن تبدیلیوں کے باعث نظر ثانی کی گئی جس کے مطابق بین الشہر فلائی اوور، تین نئے بس اسٹیشنز اور حیات آباد میں برج بلڈنگز کی تعمیر اور سڑک کی 2 کلومیٹر توسیع بھی شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  افغان دارالحکومت کابل میں 55 روز بعد قونصلر سروسز بحال ہوئیں اور ویزا  کا اجرا بھی شروع کردیا گیا، پشاور میں افغان قونصلیٹ کھول دیا گیا۔

پاکستان نے قبل ازیں  سفارت کاروں اور عملے کو ہراساں کرنے پر 3نومبر کو قونصلر سیکشن بند کیا اور سفارتی مشن نے غیر معینہ مدت تک ویزہ کا اجرا بھی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور میں افغان قونصلیٹ کھول دیا گیا

Related Posts