پشاور میں افغان قونصلیٹ کھول دیا گیا، کابل میں پاکستانی سفارتخانے سے ویزا سروس دوبارہ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Foreign-Office-to-Afghan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: افغان دارالحکومت کابل میں 55 روز بعد قونصلر سروسز بحال ہوچکے اور ویزا  کا اجرا بھی شروع کردیا گیا ہے، پشاور میں افغان قونصلیٹ کھول دیا گیا۔

پاکستان نے سفارت کاروں اور عملے کو ہراساں کرنے پر 3نومبر کو قونصلر سیکشن بند کیا اور سفارتی مشن نے غیر معینہ مدت تک ویزہ کا اجرا بھی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان حکام نے ہراساں کرنے کے واقعات پر قابوپانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ سفارتکاروں کو ہرممکن تحفظ دینے کا بھی دعویٰ کیا ہے، پاکستانی سفارت خانہ روزانہ افغان شہریوں کو بغیر فیس3 ہزار ویزے جاری کرتا ہے۔

ویزا اجرا کے آغاز سے افغان شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔خیال رہے کہ رواں سال نومبر میں افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیا جارہا تھا، جبکہ کئی مرتبہ پاکستانی سفارت کاروں کی گاڑیوں کو زبردستی روک کر انہیں واپس سفارت خانے جانے کو کہا گیا۔

مزید پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری: تنازعے پر حکومت اپوزیشن ڈیڈ لاک برقرار

پاکستانی حکام کی طرف سے اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کو ایک وڈیو کلپ بھی جاری کی گئی تھی جس میں افغان حکام پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن حسن وزیر اور ایک اور سفارت کار کی گاڑی کو روکتے ہوئے نظر آئے ۔

دوسری جانب پاکستان اور افغانستان نے 2 ماہ کے سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد ویزا سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے افغانستان میں اپنے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے باعث نومبر میں ویزا سیکشن بند کردیا تھا۔ دفتر خارجہ نے کابل میں سفارتکاروں کی حفاظت پر سنگین تحفظات ظاہر کرنے کے لئے افغان ناظم الامور کو بھی طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق افغان حکومت کی سفارتکاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی، پاکستانی سفارتخانہ روزانہ افغان شہریوں کو بغیر فیس کے 3 ہزار ویزے جاری کرتا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ویزا اجراء کے آغاز سے عام افغان شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

Related Posts