ٹیسٹ سیریز ناکامی: قومی کرکٹ بورڈ نے عوام کو صبر کی نصیحت کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ سیریز ناکامی: قومی کرکٹ بورڈ کی عوام کو صبر کی نصیحت
ٹیسٹ سیریز ناکامی: قومی کرکٹ بورڈ کی عوام کو صبر کی نصیحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل شرمناک شکست سے دوچار ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم سلیکشن کے ذمہ دار کرکٹ بورڈ نے عوام کو صبر کی نصیحت کرتے ہوئے مزید وقت دینے کی درخواست کی ہے۔

کرکٹ بورڈ حکام نے کرکٹ شائقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے جبکہ شکست سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی۔ ہمیں صبر سے حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ، چوتھا روز: قومی کرکٹ ٹیم کا وائٹ واش یقینی

قومی کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے کہا کہ راتوں رات ہم سب کچھ تبدیل تو نہیں کرسکتے لیکن ہم نے قومی ٹیم کی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے طویل المدتی کوششیں شروع کردی ہیں۔

سی ای او پی سی بی نے کہا کہ ہم سسٹم تبدیل کریں گے جس کے لیے قوم سے درخواست ہے کہ ہمیں وقت دے۔ وقت لگے گا لیکن نتائج سامنے لا کر رہیں گے۔

وسیم خان نے شکوہ کیا کہ آسٹریلین ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں مثبت چیزوں پر مثبت ردِ عمل نہیں دیا گیا۔ لوگ میچز کے آخری نتائج یاد رکھتے ہیں جبکہ ٹیم نے  کچھ جگہوں پر بیٹنگ اور باؤلنگ میں امپروومنٹ بھی دکھائی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے تمام کھلاڑی آسٹریلیا کا مقابلہ دو بار کھیل کر بھی نہ کر پائے، جس کے بعد قومی ٹیم کو 1 اننگز اور 48 رنز کے طویل فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ 

آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں گزشتہ روز دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم فالو آن پر مجبور ہو کر بھی اسکور برابر نہ کرسکی اور 239 کے مجموعی اسکور پر تمام بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا وائٹ واش

Related Posts