عالیہ بھٹ کو ایک بار پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نشانہ بنالیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی وڈ کی سپر اسٹار ادا کارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ادا کارہ وامیکا گبی کے چہرے پر عالیہ بھٹ کا چہرہ لگایا گیا ہے۔

وامیکا گبی نے کچھ روز قبل ہی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اوریجنل ویڈیو شیئر کی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ وامیکا گبی کی اسی ویڈیو سے تصویر لے کر اس کے ساتھ آئی اے کی مدد سے چھیڑ چھاڑ کرکے اس میں عالیہ بھٹ کی تصویر جوڑ دی گئی ہے۔

عالیہ بھٹ اس سے پہلے بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن چکی ہیں اور اس ویڈیو میں ان کے چہرے کے ساتھ آواز اور اشارات کو بھی فیک طریقے سے بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی ووڈ کی معروف نوجوان ایکٹریس راشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول بھی اس ٹیکنالوجی کا شکار بن چکی ہیں۔

Related Posts