ایڈیلیڈ ٹیسٹ، چوتھا روز: قومی کرکٹ ٹیم کا وائٹ واش یقینی نظر آنے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، چوتھا روز: قومی کرکٹ ٹیم کا وائٹ واش یقینی نظر آنے لگا
ایڈیلیڈ ٹیسٹ، چوتھا روز: قومی کرکٹ ٹیم کا وائٹ واش یقینی نظر آنے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکامی کا شکار ہوئی جس کے بعد باؤلرز کی باری آچکی ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش سے بچانے کے لیے بیٹنگ کریں۔

ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جبکہ 229کے مجموعی اسکور پر اب تک پاکستان کے 8کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔اس سے قبل 5 کھلاڑی صرف 167 کے رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔

اسد شفیق 57 رنز بنا کر154 کے مجموعی اسکور پر  آؤٹ ہو گئے جن کے بعد افتخار احمد کی باری آئی۔ افتخار احمد 201 پر، یاسر شاہ 221 پر جبکہ شاہین آفریدی 229 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا یہ چوتھا روز ہے جس میں فالو آن کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے اس سے قبل پاکستان کے اسد شفیق نے 100 گیندیں کھیل کر 50 رنز بنا لیے ۔

قبل ازیں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ایک ہی اننگز میں پاکستان کے خلاف 589 رنز بنائے جس کے جواب میں پہلی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 302 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی  اور ٹیم کو فالو آن پر مجبور ہونا پڑا۔

افتخار احمد نے  13 بالز کھیل کر 2 رنز بنائے  جس کے بعد وہ اسد شفیق کا ساتھ دینے کے لیے مزید اسکور کرنے کے موڈ میں تھے، تاہم آسٹریلین باؤلرز کی پوری کوشش رہی کہ دوسری اننگز میں بھی پاکستان کو زیادہ مقابلہ نہ کرنے دیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا فالو آن: اسد شفیق نے 50 اسکور کر لی

Related Posts