انوکھی ڈکیتی، ڈاکو اسٹوڈنٹس سے امتحانی کارڈ چھین کر فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں میٹرک کا امتحان دینے جانے والے 4 طالب علموں سے ناردرن بائی پاس کے علاقے میں مبینہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم ڈاکو میٹر کے اسکول طالب علموں سے ایڈمٹ کارڈ، کتابیں اوردیگر سامان بھی لے کر فرار ہوگئے۔

 ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گڈاپ ٹاون کے رہائشی 4 طالب علم میٹرک کا پیپر دینے سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں قائم امتحانی سینٹر جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد بچوں کا بدھ کا پرچہ خطرے میں پڑنے پر محکمہ تعلیم کے افسران سے رابطہ کیا گیا اور انہیں ہنگامی طور پر اطلاع فراہم کی گئی کہ میٹرک کے امتحان میں شریک بچوں کے ساتھ امتحانی سینٹر جاتے ہوئے ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع فراہم کرنے پر محکمہ تعلیم نے اجازت دی، خصوصی اجازت پر بچوں کا پرچہ دلوا دیا گیا، واقعے کی  تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Related Posts