آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا وائٹ واش ہوگیا، ڈیوڈ وارنر مین آف دی سیریز قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا وائٹ واش ہوگیا، ڈیوڈ وارنر مین آف دی سیریز قرار
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا وائٹ واش ہوگیا، ڈیوڈ وارنر مین آف دی سیریز قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے تمام کھلاڑی آسٹریلیا کا مقابلہ دو بار کھیل کر بھی نہ کر پائے، جس کے بعد قومی ٹیم کو 1 اننگز اور 48 رنز کے طویل فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ 

آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم فالو آن پر مجبور ہو کر بھی اسکور برابر نہ کرسکی اور 239 کے مجموعی اسکور پر تمام بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز کے دوران 302 جبکہ دوسری اننگز میں محض 239 رنز بنائے جس سے ٹیم کا مجموعی اسکور 541 رہا جبکہ آسٹریلیا نے اس سے قبل ایک ہی بار کھیل کر 589 رنز پر اننگز  ڈکلیر کر دی تھی۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ناقابلِ شکست 335 رنز ناٹ آؤٹ کھیلنے پر مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ 

اگر اسکور کارڈ کا جائزہ لیا جائے تو دوسری اننگز کے دوران پاکستان کے شان مسعود نے 68 رنز بنائے جبکہ اسد شفیق نے 57 رنز بنا کر ففٹی مکمل کی۔ دوسری جانب نتھن لیون نے 69 رنز کے عوض 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری اننگز کے دوران آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ دوسرے کامیاب ترین باؤلر رہے جنہوں نے 63 رنز دے کر 23 اوورز کے دوران 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکامی کا شکار ہوئی جس کے بعد باؤلرز کی باری آچکی ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش سے بچانے کے لیے بیٹنگ کریں۔

ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوا تو  229کے مجموعی اسکور پر  پاکستان کے 8کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔اس سے قبل 5 کھلاڑی صرف 167 کے رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔

مزید پڑھیں: چوتھا روز: قومی کرکٹ ٹیم کا وائٹ واش یقینی نظر آنے لگا

Related Posts