ایمازون سیلر لسٹ میں پاکستان کی شمولیت سے برآمدات کو زبردست فروغ ملے گا، فیصل معیز خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WTM fails to stop water leakage in the North Karachi Industrial Area

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ ایمازون سیلر لسٹ میں پاکستان کی شمولیت سے برآمدات کو زبردست فروغ ملے گا،تجارت و برآمدات کے فروغ میںوزیراعظم عمران خان، مشیر عبدالرزاق داؤد کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون کی جانب سے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے موجوہ حکومت کے اس اقدام کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی وزیراعظم عمران خان ، مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی اس حوالے سے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے کیونکہ اس اقدام کے نتیجے میں اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ایک بیان میں فیصل معیز خان نے کہاکہ ایمازون ایک بہت بڑا عالمی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ہے جو یورپ، امریکا سمیت دنیا بھر میں کامیابی سے ساتھ خدمات فراہم کررہاہے۔اس سے قبل پاکستان ایمازون کی سیلر لسٹ میں شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے پاکستان سے شپمنٹ براہ راست ایمازون پر نہیں تھیں تاہم حکومت کی کوششوں سے اب براہ راست شپمنٹ ہوسکیں گی اور پاکستانی برآمدکنندگان کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے اور وہ باآسانی اپنی منصوعات کو ایمازون کے ذریعے صارفین کو فروخت کرسکیں گے جس سے پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

نکاٹی کے صدر نے مزید کہاکہ ایمازون کے بزنس پیلٹ فارم سے پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں کافی حد تک بڑھ سکتی ہیں کیونکہ ایمازون پر صرف ٹیکسٹائل نہیں بلکہ ہر قسم کی اشیاء فروخت ہوتی ہیں لہٰذا اگر حکومت پاکستانی برآمدات کو واقعی فروغ دینا اور دگنا کرنے کی خواہش مند ہے تو حکومت کو چاہیے کہ ایمازون میں جو لوگ کام کررہے ہیں۔

انہیں ٹی ڈیپ کے ذریعے پیشہ ورانہ، تکنیکی خدمات فراہم کی جائیں اور ای ڈی ایف سے ایک خطیر فنڈ اس کے لیے مختص کیا جائے جو اسے ملکی تجارت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ ایمازون کی طرز کے دیگر بین القوامی اداروں کی سیلنگ لسٹ میں بھی پاکستان کو شامل کرنے کی کوششیں کی جائیں تاکہ پاکستان کی برآمدات کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہوسکے۔

Related Posts