کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان
صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت کو تاجروں کی تکالیف کا اندازہ ہے لیکن لاک ڈاؤن بھی مجبوری ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہو وہاں جرمانے اور سختیاں بھی ضروری ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اگلے چند دن تک سارا سسٹم بند ہوگا، اگر کہیں خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہاں سخت فیصلوں کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اتنی اموات کے بعد ویسے بھی عید سادگی سے منانی چاہئے اور اس مرتبہ روایتی گرم جوشی سے اجتناب کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پچھلی عید کی سرگرمیوں کے بعد کرونا میں تیزی آئی تھی اس لئے اس عید پر احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے ساتھ سختی بھی کی جائے تو فیصلوں پر عملدرآمد ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام صحت پر بھی دباؤ تھا اور آکسیجن کی کھپت بھی بڑھ گئی تھی لہٰذا ان اقدامات کا مقصد کرونا کا سائیکل توڑنا تھا۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سے اب تک 7 ہزار نئے آکسیجن بیڈ سسٹم میں شامل کردیئے گئے ہیں جبکہ آکسیجن کی پیداوار میں بھی 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہا کہ اگر تھوڑی سی احتیاط کرلیں گے تو مزید پریشانی سے بچا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

Related Posts