پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pm imran khan turkey channel
Pm imran khan turkey channel

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترک صدر فروری میں پاکستان آئیں گے اور ان کے ساتھ سرمایہ کاراور کاروباری افراد بھی ہوں گے، پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اکستان کی کوششوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں جنگ کی آفت ٹلی تاہم تاہم مشرق وسطی کی صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، پائیدار امن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا،معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بہت سے سخت اقدامات کرنا پڑے، پاکستان اور ترکی تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری معاشی ٹیم نے زبردست کام کیا، روپے کی قدرمستحکم ہوئی ہے اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آئی ہے فی الوقت مہنگائی ہے لیکن کرنسی مستحکم ہوگئی ہے ورثے میں ملنے والے معاشی بحران سے باہر آگئے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ترک صدر رواں ماہ پاکستان آئیں گے، ترک صدرکے ساتھ سرمایہ کار اور کاروباری افراد بھی ہوں گے، پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، ترکی کان کنی سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہناتھا کہ شمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے پر پاکستان ترکی کا مشکور ہے،بھارت میں فاشسٹ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کا قبضہ ہوچکا ہے، 5 اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کرونا وائرس پرقابو پانے میں کامیاب ہوگا، چین کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان جو مدد کرسکتا ہے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کو واپس نہ لانے کے فیصلے پر قائم ہیں، ظفر مرزا

Related Posts