کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کو واپس نہ لانے کے فیصلے پر قائم ہیں، ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dr zafar mirza
dr zafar mirza

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےکہا ہےکرونا وائرس سے متاثرہ افراد سے متعلق حکومت نے چین کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی پاکستانی 14دن نگہداشت میں رہے بغیر چین نہیں چھوڑ سکتا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کو واپس وطن نہ لانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی اور وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر توجہ رکھے ہوئے ہیں، آج شام تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیےکٹس موصول ہو جائیں گی۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کٹس آنے پر پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہو سکے گی جس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو ہم خود وائرس کی تشخیص کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانیوں کا بہتر خیال رکھا جارہا ہے اور وائرس سے متاثر ہونے والے طلبہ کی صحت بھی بہتر ہورہی ہے،پاکستان میں کچھ افراد کو کورونا وائرس کے شک کے باعث نگرانی میں رکھا گیا تھا تاہم ان میں وائرس نہیں پایا گیا۔

ظفر مرزاکا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کوئی چیمپئن نہ بنے، چین میں موجود بچوں کی سب سے زیادہ فکر حکومت کو ہےاس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، چین سے معاہدہ ہو گيا ہے کہ چین میں موجود پاکستانی اس وقت تک نہيں چھوڑے جائيں گے جب تک وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک نے چین سے درخواست کی ہے کہ ان کے شہری وہاں سے نکالے جائیں لیکن چینی حکومت سمجھتی ہے کہ چین سے لوگوں کا بلانا خطرے سے خالی نہیں ہے ، ہم نے کسی کی نقل نہیں کرنی ، ہمارے لیئے یہ ضروری ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائیں جائیں جس سے سارا ملک محفوظ ہو۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرررہے ہیں، چینی وزیر خارجہ

معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس وائرس کو ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے جس کے باعث پاکستان ذمہ داری ے ساتھ اپنے عوام اور دنیا کے لوگوں کےاقدامات کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ووہان کے شہر میں اس وقت 120 ممالک کے شہری موجود ہیں اور وہ بھی چینی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، لہٰذا ہم اس بات کا یقین کرنے کے بعد کہ پاکستانیوں کی بہتر دیکھ بھال ہورہی ہے۔

کہ چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے پھیلنے والے پراسرار وائرس کورونا سے اب تک 259 افراد ہلاک اور 10 ہزار کے قریب متاثرہ ہو چکے ہیں،کورونا وائرس چین سے نکل کر امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔

Related Posts