پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے،صدرعارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's development and prosperity directly linked with Karachi's development, President Arif Alvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے ،اہلِ کراچی کی حالت زار کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں کرچی شہر کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے حل کے لئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور ایم این اے آفتاب صدیقی نے شرکت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صدر مملکت کو کراچی میں پینے کے صاف پانی ، سیوریج ، ٹھوس کچرے کے انتظام ، نقل و حمل سے متعلق مسائل اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی گفتگوہوئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کورونا سے بچاؤکرنیوالے ممالک میں ٹاپ لسٹ پر کیسے پہنچا ؟

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، اہلِ کراچی کی حالت زار کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے، کراچی میں پانی کی بچت اور محتاط استعمال کی ضرورت ہے، افسوس ہے کہ ماضی میں پانی کی بچت کے لئے کرچی میں کوئی منصوبہ تشکیل نہیں دیا گیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے اس موقع پر بتایا کہ مُلک میں کورونا کی چوتھی لہر کی واضح علامات ظاہر ہو رہی ہیں، ملک میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور وائرس کی بھارتی قسم کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ موثر فیصلہ سازی سے پاکستان دوسرے ممالک کے برعکس سنگین صورتحال سے محفوظ رہا، عوام کو جلد سے جلد اپنے آپ کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں، عوام وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے این سی او سی کی ہدایات پر عمل کریں۔

Related Posts