انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے تین ایوارڈز کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani nuclear scientists win international awards

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور اقوام متحدہ کی آرگنائزیشن برائے خوراک و زراعت نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی انسٹیٹیوٹ اور سائنسدانوں کو مجموعی طور پر تین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی کے ساتھ اقوام متحدہ کے ادارے نے پاکستان کے نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ برائے زراعت اور بائیولوجی کو مشترکہ طور پر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسی شعبے میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کا ایوارڈ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چار سائنسدانوں کو دیا گیا جبکہ نوجوان سائنسدان کا تیسرا ایوارڈ بھی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدان کو پلانٹ میوٹیشن بریڈنگ اور متعلقہ ٹیکنالوجی میں کام پر دیا گیا۔

ان ایوارڈز کے لیے پاکستانی اداروں سائنسدانوں کا انتخاب دراصل نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس ایوارڈ کے سرٹیفکیٹ ستمبر 2021 میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کی 65ویں جنرل کانفرنس میں دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتا ہے، ڈاکٹر معید یوسف

پاکستان میں جوہری ٹیکنالوجی میں سائنسدان خدمات انجام دیتے ہوئے ملک اور عوام کی ترقی میں براہ راست کردار ادا کر رہے ہیں اور طب، زراعت، صنعت اور جوہری توانائی کی پیداوار میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں کی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

گزشتہ سال پاکستانی سائنسدان آصفہ اختر کو جرمنی کا معتبر ترین اعزاز حاصل کرنے والوں کی فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا۔

آصفہ نے سیل بائیولوجی میں ایپیجینیٹک جین کے طریقہ کار سے متعلق تحقیق کی تھی جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا تھا۔

Related Posts