پاکستان دہشتگردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتا ہے، ڈاکٹر معید یوسف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان دہشتگردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتا ہے، ڈاکٹر معید یوسف
پاکستان دہشتگردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتا ہے، ڈاکٹر معید یوسف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان غیرقانونی قبضے، ریاستی دہشتگردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتا ہے

تاجکستان کے دوشنبہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے قومی سلامتی کے مشیروں کے 16 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کا آج بھی شکار ہے ۔ سرحد پار سے پاکستان کے اندر دہشتگردی کی پلاننگ اور حمایت کے لیے حکمت عملی تیار کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کی جڑیں ان ممالک کے ساتھ ملتی ہیں جو عالمی سطح پر اپنے آپ کو دہشتگردی کے خلاف معاون اور مددگار سمجھتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں یہ ہمارے ملک اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کہ مستقل طور پر کام کرتے رہتے ہیں۔ دہشت گردی کسی ایک ملک ، مذہت ، قومیت ، تہذیب یا نسلی گروہ سے وابستہ نہیں ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایسے کیمپ کا حصہ نہیں بنے گا جو خطے میں سیاسی محاذ آرائی چاہتا ہے۔ انہوں نے کا کہا کہ پاکستان اپنے اور عالمی مفادات کے تحت حکمت عملی وضع کرتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور انڈیا سمیت این ایس اے کے تمام ممبر ممالک نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔ ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کےلیے شنگھائی تعاون تنظیم اور پاکستان کے مقاصد ایک ہی ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے پاکستان کا نظریہ معاشی سلامتی پر مرکوز ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا زور زمینی سیاست سے خطے کی اقتصادیات کی طرف منتقل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے اندر گیس کا بحران افسوس ناک عمل ہے، شازیہ مری

Related Posts