ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 9وکٹس سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 9وکٹس سے شکست دے دی
ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 9وکٹس سے شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے ویمن ایشیا کپ کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ملائشیا کو 9 وکٹس سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن ٹیم پہلے میچ میں فتح سمیٹنے میں کامیاب رہی۔ ملائشین ٹیم نے پاکستان کو 20 اوورز میں 57 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے صرف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 سیریز، پاکستان انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ آج کھیلے گا

دلچسپ طور پر ویمن ٹیم نے اپنا ہدف نویں اوور کے دوران ہی پورا کر لیا۔ ملائشیا سے ہونے والے مقابلے میں کھیل کا انداز مکمل طور پر یکطرفہ نظر آیا جس میں قومی ٹیم ملائشین ٹیم پر چھا گئی۔

کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے ملائشیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ویمن ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ، ملائشیا اور دیگر ٹیمز شامل ہیں۔

ویمن ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات اور سری لنکا جیسی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 3 اکتوبرکو بنگلہ دیش، تیسرا تھائی لینڈ کے خلاف 6 جبکہ چوتھا روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا۔

تیسرے میچ میں قومی ٹیم 7 اکتوبر کو بھارت سے ٹکرائے گی۔ پانچواں میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 اکتوبر جبکہ چھٹا اور آخری میچ سری لنکا کے خلاف 11اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ویمن ایشیا کپ میں بھارت کا مقابلہ ملائشیا سے کل ہوگا جبکہ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے مابین کرکٹ میچ بارش کے باعث تعطل کا شکار ہوا۔ سری لنکا نے یو اے ای کو 110رنز کا ہدف دیا تھا۔

Related Posts