ٹی 20 سیریز، پاکستان انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ آج کھیلے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 سیریز، پاکستان انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ آج کھیلے گا
ٹی 20 سیریز، پاکستان انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ آج کھیلے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیمز 3، 3 میچز میں فتح اپنے نام کرکے سیریز برابر کرچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کے پہلے 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئے جن میں سے 2 میچز میں فتح پاکستان کے جبکہ 2 میں انگلینڈ کے نام رہی اور دونوں ہی ٹیموں نے مختلف میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان جونیئرکو ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے، رمیز راجہ 

بعد ازاں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سیریز کے 3 میں سے 2 میچز اب تک کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 1 میں فتح پاکستان نے جبکہ 1 میں انگلینڈ کے نام رہی۔ آخری میچ میں انگلینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کا دیا گیا ہدف بڑی آسانی سے مکمل کرکے فتح حاصل کی تھی۔

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ٹی 20 سیریز کی ٹرافی اپنے نام کر سکے گی۔ مختلف میچز میں دونوں ہی ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کے مختلف کمبی نیشنز آزما کر ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تیاری کو اپنا ہدف بنائے ہوئے ہیں۔ قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم جبکہ مہمان ٹیم کی معین علی کرینگے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم لاہور سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ گزشتہ میچ میں محمد رضوان کی جگہ محمد حارث نے لے لی تھی جبکہ آج بابر اعظم کے ہمراہ آصف علی اوپننگ کیلئے آئیں گے۔ 

 

Related Posts