پاکستان میں کورونا کی لہر تھم گئی، ہلاکتوں اور کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan records decline in COVID-19 cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: لاک ڈاؤن اور سخت پابندیوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تھم گئی، ملک میں نئے کیسز کی تعداد اور اموات میں نمایاں کمی ریکارڈ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1531 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 83 متاثرین انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جو مارچ کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1531 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ انفیکشن سے مزید 83 افراد ہلاک ہوگئے۔ ملک بھر میں 30248 ٹیسٹ کروائے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ 6 فیصد رہی۔

پاکستان میں آخری بار 8 مارچ 2021 کو کورونا وائرس کے 2000 سے کم کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 19467 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں ، اس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا دوسرے نمبر پر رہا۔

جمعہ کو کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 83 میں سے 73 کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ 36 وینٹیلیٹر پر تھے۔اس سے قبل این سی او سی نے عید کی چھٹیوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کی تھیں ۔

Related Posts