اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Violations of SOPs in Islamabad,

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:شہریوں نے عید کے دوسرے روز تفریحی مقامات کا رخ کرلیا، شہر اقتدار میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں، پارکس میں لوگوں کا ہجوم، سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر مکمل طور پر فراموش کردی گئیں۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 8 تا16 مئی تک ملک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران پارکس اور دیگر تفریحی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد میں عید کے دوسرے روز بڑی تعداد میں شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

پارکس اور دیگر مقامات پر عوام کا بے پناہ ہجوم ہے جبکہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایس او پیز پر قطعی عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔پارکس میں آنے والوں نے ماسک بھی نہیں لگائے جبکہ سماجی فاصلے کا کوئی خیال رکھا جارہا ہے اور انتظامیہ بھی دکھائی نہیں دیتی۔

مزید پڑھیں:کورونا وباء، شہرقائد میں عید پر تفریحی مقامات سیل، پولیس تعینات

عید کے دوسرے روز لوگوں کے گھروں سے نکلنے کے بعد شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ پارکس میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی کورونا نہیں ہے ہم ہر صورت گھومیں گے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

دوسری جانب سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہےکہ شہریوں کی طرف سے بے احتیاطی وباء کے مزید پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے، لوگوں کو لازمی ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے ۔

Related Posts