مودی حکومت 5اگست کے اقدامات واپس لے، پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM will undertake official visit to Romania, Spain

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر مودی حکومت مقبوضہ کشمیر پر اٹھائے گئے 5 اگست کے اقدامات واپس لے لے تو پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اپنے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے تیار ہے اگر بھارت 5 اگست کے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات واپس لے لے۔

انٹرویو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ پاک بھارت قیادت مل بیٹھ کر دیرینہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کرے جبکہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر کے علاوہ سیاچن، سرکریک، پانی اور دیگر مسائل بھی موجود ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ دونوں ممالک کیلئے یہ خودکشی ہوگی۔ اس لیے ہمیں مل بیٹھ کر مذاکرات کی ضرورت ہے تاہم بھارت کی نریندر مودی حکومت کے 5 اگست 2019ء کے اقدامات عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کے قومی دن کے موقعے پر نریندر مودی کے پیغام کا اچھا ردِ عمل دیا۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کی خواہش موجود ہے تاہم اس پر کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پی ڈی ایم اور حکومت سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے، زرتاج گل

Related Posts