مریم نواز کا بیان کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو نقصان پہنچایا، مضحکہ خیز ہے، زرتاج گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zartaj Gul talks about politicians

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مریم نواز کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی نجی ٹی وی سے گفتگو نفسیاتی الجھنوں سے جنم لینے والے ان کے ان بیانات کا تسلسل ہے کہ حکومت گھر جا چکی ہے۔

اپنے بیان میں زرتاج گل نے کہاکہ مریم نواز کی نجی ٹی وی سے گفتگو نفسیاتی الجھنوں سے جنم لینے والے ان کے ان بیانات کا تسلسل ہے کہ حکومت گھر جا چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تکبرانہ ذہنیت سے شروع ہونے والا یہ بیانیہ استعفیٰ لینے سے شروع ہوکر استعفے دینے تک جا پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ مریم بی بی کے بیانات اور بیانیے گرفتاریوں اور ضمانت کی درخواستوں کے دائر اور خارج ہونے کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔زرتاج گل نے کہاکہ مریم نواز کا یہ بیان کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو نقصان پہنچایا، انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم تربتر اور پرزے پرزے ہو چکی ہے،اس کا ایک حصہ بلاول ہاؤس کراچی، دوسرا ڈی آئی خان تیسرا رائیونڈ لاہور جبکہ چوتھا ولی باغ میں پڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مریم صاحبہ چچا جان کے سامنے سرجھکا کر تصویریں شائع کرانے سے آپ کا دل ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ آپ کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں کیونکہ آپ ذہنی طور پر ابھی تک اس وزیراعظم ہاؤس میں ہیں، جہاں آپ کے والد گرامی زعفرانی ہانڈیاں پکوایا کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اب وزیراعظم عمران خان ہیں جو پاکستان کے غریب،مزدور،نادار، کمزور اور محنت کش طبقات کی خوشحالی اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Related Posts