پاکستان اور چین کا داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan, China agree to complete investigation soon for Dasu incident

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے عزم کیا ہے کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی چین کے وزیر برائے پبلک سیکورٹی زاؤ کیذہی سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ، دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی ۔

وزراء کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت ہوئی ،وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ،بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں، سی پیک کے دشمنوں کو نہیں چھوڑینگے، شیخ رشید

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے،چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے ہم منصب کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فول پروف سیکورٹی دینگے۔

چینی وزیر زاؤ کیذہی نے کہا چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کررہا ہوں،بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

Related Posts