پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں، سی پیک کے دشمنوں کو نہیں چھوڑینگے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rashid ahmed addressing press conference in islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ،سی پیک کے دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گے، پشاور میں طالبان کے جھنڈے اٹھانے والوں کو گرفتار کیا گیا۔

میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رات وزیراعظم ازبکستان کے کامیاب دورہ کے بعدواپس آئے،یہ دورہ کامیاب ترین تھا۔

انہوں نے کہا کہ داسو حادثہ پر وزیر اعظم نے چینی ہم منصب سے فون پربات کی ،چین ہمالیہ سے بلند دوست ہےاسی دوستی پرفخر ہے وزیر خارجہ کو چین جانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اداروں کو چینی انجینئرز کی سیکورٹی مزیدسخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ چینی حکومت،عوام کویقین دلاتے ہیں ان چھپے ہاتھوں اورسی پیک کے دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اشرف غنی سے عمران خان کی ملاقات پر وزارت خارجہ بات کر سکتی ہے ،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ،ہمیں ابھی تک افغانستان میں اغواء لوگوں پر ہونے والی پیش رفت کا نہیں پتابارڈر مینجمنٹ کو وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے، تمام ادارے چوکس اورتیارہیں،کوئی سیریس واقعہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات، وزیر اعظم عمران خان باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب آج کریں گے

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بارڈر سینٹرل ایشیاء کے ساتھ مل رہے ہیں،سات ممالک پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات میں ہیں لیکن ہندوستان پاکستان میں مداخلت کا کوئی موقع نہیں جانے دیتا۔

واضح اعلان ہے کہ دنیا کی کوئی سپرپاوور پاکستان کو بائی پاس نہیں کر سکتی ،سرزمین کوافغانستان کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے نہ کسی کی سرزمین کو اپنے خلاف استعمال ہونے دیں گے،پشاور میں طالبان کے جھنڈے اٹھانے والوں کو گرفتار کیا گیا

داسو واقعہ جے سی سی سے پہلے منظم انداز میں کرکے جے سی سی کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کی گئی،وزیر اعظم آج سے کشمیر میں مہم شروع کر رہے ہیں،ہمراہ جاؤںگا،داسو واقعہ کی تحقیقات فائنل اسٹیج پر ہے،چین کی 15رکنی ٹیم بھی تحقیقات کے لئے آ چکی ہے،لاہور واقعہ پر ملزمان گرفتار ہوئے،کوئٹہ میں بھی کوشش کی گئی،ان ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے۔

Related Posts