اورنگی ٹاؤن نالہ تجاوزات، اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورنگی ٹاؤن نالہ تجاوزات، اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا
اورنگی ٹاؤن نالہ تجاوزات، اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اورنگی ٹاون نالے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے پہنچنے والی پروجیکٹ اورنگی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو عوام کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا، خواتین کی بڑی تعداد نے اینٹی انکروچینٹ ٹیم کو گھیر لیا،نعرے بازی۔

متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ اپنے گھر گرانے کی اجازت نہیں دیں گے،پہلے ہمیں رہائش کی متبادل جگہ دی جائے پھر مکان گرائے جائیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاون محمد رضوان خان نے عوامی مطالبے پر آپریشن روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹیم واپس بلالی۔

ایم ایم نیوز سے باتے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کو معاوضے کے چیک کی ادائیگی کے چیک بنوا رہی ہے۔ ضلع غربی سائٹ زون کے متاثرین کو چیک ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

آج کل میں اورنگی کے متاثرین کے چیک بھی آجائیں گے، جن کی ادائیگی کے بعد ہم دوبارہ آپریشن شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی معاوضے کا پہلا چیک 90 ہزار روپے کاہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ رقم کے چیک ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی کے دستخط سے جاری ہو رہے ہیں، پہلے مرحلے میں اورنگی نالہ کی زد مین آنے والے سایٹ زون کے متاثرین کو چیک ادا کرنے شروع کردیے ہیں۔

اس چیک کی ادائیگی کے انتظامات کے ایم سی کچی آبادی نے کیے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار بھی چیک ادا کرنے کی نگرانی پر معمور ہیں۔

یاد رہے کہ اورنگی نالے پر انسداد تجاوزات کی ٹیم کی کارروائی کے دوارن خواتین کے احتجاج کے دوران بعض نوجوان بھی احتجاج میں شامل تھے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، مگر پھر پی ڈی اورنگی کے کہنے ہر حراست میں لیے گئے نوجوانوں کو پولیس نے تنبیہہ کر کے چھوڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیکس کی ادائیگی کے بعد اورنگی میں پختہ عمارتیں گرانے کی کارروائی اب پیر سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ تاہم رینجرز کے بغیر آپریشن میں دوبارہ مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Related Posts