پی ایف وی اے نے مقامی مارکیٹ میں استحکام کیلئے پیاز کی برآمدات روک دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایف وی اے نے مقامی مارکیٹ میں استحکام کیلئے پیاز کی برآمدات روک دیں
پی ایف وی اے نے مقامی مارکیٹ میں استحکام کیلئے پیاز کی برآمدات روک دیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ایف وی اے نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں توازن اور استحکام لانے کیلئے پیاز کی برآمدات از خود روک دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیاز کی برآمدات 3نومبر سے 15 روز تک کیلئے رضاکارانہ طور پر بند کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد مقامی سطح پر پیاز کی قیمت میں استحکام لانا اور سندھ کے کسانوں کو آنے والی نئی فصل کی اچھی قیمت دلوانا ہے۔

وفاقی حکومت قیمتوں میں استحکام لانا چاہتی ہے جبکہ پی ایف وی اے قیمتوں اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ پیاز کی برآمدات بحال کرنے پر 15 روز بعد غور کیا جائے گا۔

فوڈ کمشنر آف پاکستان کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔ نومبر کے وسط میں پیاز کی مقامی فصل بھی مارکیٹ میں آجائے گی۔ برآمدات جاری رہنے کی وجہ سےذخیرہ اندوزی ہوئی اور پیاز کی قیمت میں 7 روز کے دوران 800 روپے کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ 7 روز میں پیاز کی قیمت 2 ہزار 800 روپے فی من کی سطح پر آگئی۔ سندھ میں نئی فصل کی کچی پیاز برآمدات کیلئے توڑی جارہی تھی۔ برآمدات روکنے سے یہ سلسلہ بھی رُک جائے گا۔ سندھ کے کسانوں کو پیاز کی اچھی قیمت مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹماٹر اور پیاز درآمد کی اجازت دینا خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین

Related Posts