ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کی اجازت دینا خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں گھی،کوکنگ آئل اور پولٹری کا بحران شروع ہو گیا ہے،میاں زاہد حسین
ملک میں گھی،کوکنگ آئل اور پولٹری کا بحران شروع ہو گیا ہے،میاں زاہد حسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے لئے ایران سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی اجازت دینا خوش آئند ہے۔

اس فیصلے سے آئندہ چند روز میں ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں کمی آجائے گی کیونکہ ایران سے درجنوں ٹرک پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف کئے گئے تمام اقدامات لا حاصل رہے ہیں اس لئے حکومت تمام پڑوسی ممالک سے اشیائے خورد و نوش درآمد کرنے کی اجازت دے اور درآمدی نظام کو سہل بنائے تاکہ انکی قیمتیں بھی کم کی جا سکیں۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی بے قابو ہو چکی ہے اور قیمتوں پر نظر رکھنے کا نظام ناکام ہو چکا ہے اس لئے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے نیا پرائس کنٹرول میکانزم بنایا جائے اور معیشت کے مسلمہ اصولوں سے انحراف نہ کیا جائے۔

مہنگائی میٹنگز، بیانات اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر بیانات اور ٹاک شوز میں شرکت سے نہیں جائے گی بلکہ اس کے لئے حکومت کو تمام وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔

منڈیوں کے لئے ایک مستحکم متوازن اور موثر نظام کی ضرورت ہے جو کاروباری برادری کے ساتھ عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل ہو۔

سبزی منڈیوں اور فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور قیمتوں پر منفی انداز میں اثر ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی حالت زار کا نوٹس بھی لیا جائے جہاں سے عوام کو کچھ بھی سستا نہیں مل رہا ہے جو گورنس کی ناکامی ہے۔

اتوار بازاروں اور سستے بازاروں کو عضو معطل بنانے والے عناصر کا تعین کر کے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ عوام کی مسلسل بحرانوں سے نجات ملے اور انکا اضطراب کم ہو۔

انھوں نے کہا کہ کھانے پینے کے شعبے میں طاقتور مافیا کو لگام نہ دینا حیران کن ہے جبکہ گندم اور چینی کی درآمد میں غیر ضروری تاخیر سے بحران بڑھا ہے۔

فلور ملز مالکان کو ہراساں کرنے کی بجائے گندم کا کوٹہ بڑھا یا جائے تاکہ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بہتر ہو۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹر ک بے لگام گھوڑا بن چکا ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، حنید لاکھانی

کے الیکٹرک کے لئے بجلی کے نرخ بڑھنے سے بہت سی اشیاء کی قیمت بڑھ جائے گی اس لئے اس فیصلے کو واپس لینے پر بھی غور کیا جائے۔

Related Posts