سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کے ایفی ڈرین کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ali musa gilani
ali musa gilani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔

جمعرات کو کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت کے جج واجد علی نے کی ۔انسداد منشیات کی عدالت نے ملزم کی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کر دئیے ،شریک ملزم ملک زنیر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔

ڈیوٹی جج واجد علی نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں کیس کی آئندہ سماعت 21فروری تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج

Related Posts