پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ترک خاتون اول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Emine Erdogan
Emine Erdogan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ امینہ اردوان کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے کا مستقبل صحت اور تندرستی کے ساتھ براہ راست جڑا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے اہل خانہ میں سلائی مشینز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ کا کہناتھا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

امینہ اردوان نے کہا کہ ملک میں سماجی بہبود کے منصوبوں میں ترکی ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے، کسی بھی معاشرے کا مستقبل صحت اور تندرستی کے ساتھ براہ راست جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ اپنی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ان کا کہنا تھا کہ کوئی بچہ بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوگا کہ جو اس کی پوری زندگی متاثر کرے۔

امینہ اردوان نے خطاب کے بعدضرورت مندخواتین میں سلائی مشینز بھی تقسیم کیں، ساتھ ہی انہوں نے مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام اور حکام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: کشمیر ترکی کے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتاہے، طیب اردوان

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ کشمیر ترکی کے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتاہے، ہر حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Posts