ناکام گورننس اور نااہلی بیان بازی سے نہیں چھپائی جاسکتی۔شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی بیان بازی ناکام حکومت اور نااہلی نہیں چھپا سکتی۔شہباز شریف
کوئی بیان بازی ناکام حکومت اور نااہلی نہیں چھپا سکتی۔شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پروپیگنڈے سے باز رہے جبکہ ناکام گورننس اور نااہلی بیان بازی سے نہیں چھپائی جاسکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نیب نیازی گٹھ جوڑ پر افسوس ہو رہا ہے کہ وہ عدالت اور انصاف کے عمل سے ہمیشہ دور بھاگتے نظر آتے ہیں اور میڈیا پر آ کر ہمارےخلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ اپنی نااہلی اور بدعنوانی چھپانے کے لےی ھکومت میڈیا پر بیان بازی میں مصروف رہتی ہے جبکہ چینی، گندم، ادویات  اور پشاور کے بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مجھ پر 10 ارب روپے کی رشوت کا الزام لگایا اور کہا کہ میں نے انہیں پاناما کیس پر خاموشی  اور جاوید صدیق کو فرنٹ مین بتانے سے گریز پر رقم کی پیشکش کی۔ پھر مجھے ملتان میٹرو پر کرپشن کا ذمے دار ٹھہرایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں جنہیں چینی حکومت مسترد کرچکی ہے جبکہ آج تک عمران خان نے اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے عدالت میں ایک ثبوت تک پیش نہیں کیا۔ 

Related Posts