نواز شریف کی حالت تشویش ناک قرار، اسٹیرائڈز کی مقدار بڑھانے کی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif shares video raising question over accountability drive

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے جس کے پیش نظر ڈاکٹرز نے تجویز دی ہے کہ اسٹیرائڈز کی مقدار بڑھا دی جائے۔

مسلم لیگ قائد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہو گئی۔ شریف میڈیکل سٹی کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس 18000 تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی لندن روانگی منسوخ ہو گئی، طبیعت بدستور ناساز

پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ اجلاس میں پیش کردہ نواز شریف کی  نئی میڈیکل رپورٹس کو دیکھنے کے بعد سرکاری میڈیکل بورڈ نے ان کے اسٹیرائڈز کی تعداد بڑھانے کو ضروری قرار دے دیا۔

سرکاری میڈیکل بورڈ نے تجویز دی کہ اگر اسٹیرائڈز کا مزید استعمال جلد شروع نہ کیا گیا تو پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر جائیں گے جس کے بعد سابق وزیر اعظم بیرونِ ملک نہیں جاسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان  مریم اورنگ زیب نے کہا  کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں، نہ ہی انہیں بار بار اسٹیرائیڈز دئیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب

Related Posts