حکومت کا گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران فوج سے خدمات نہ لینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران فوج سے خدمات نہ لینے کا فیصلہ
حکومت کا گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران فوج سے خدمات نہ لینے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت نے گلگت بلتستان انتخابات میں پاک فوج کی خدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم فوج کو ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر طلب کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولنگ کے دوران پاک فوج کی بجائے گلگت بلتستان حکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے 11 ہزار اضافی اہلکار طلب کرچکی ہے، واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 1 ہزار 141 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر 1 ہزار 141 پولنگ اسٹیشنز میں سے 297 کو انتہائی حساس جبکہ 280 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 747 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔ پولنگ کے دوران عوام ماسک پہنیں گے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھیں گے۔ گلگت بلتستان انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہوں گے۔

گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 45 ہزار 362 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں جبکہ گزشتہ 3 برس کے دوران خطے میں 1 لاکھ 26 ہزار 638 ووٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی، پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد 

Related Posts