پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس بی جے پی رہنما سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے غیر ضروری بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کے تاریخی، قانون اور اخلاقی پہلوؤں پر بھارت کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آر ایس ایس بی جے پی رہنماؤں کے غیر ضروری جھوٹے دعوؤں کا تسلسل سیاسی فائدے کے لیے اور اس سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیرقانونی بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تنازع جموں و کشمیر پر پاکستان کا اصولی مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرادادوں کی روشنی میں بدستور قائم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات کا مطالبہ بہت پرانا ہے، مجوزہ عارضی اصلاحات گلگت بلتستان کے دیرینہ خواہشات کا مظہر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور جبری قبضے کو فی الفور پر ختم کرے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ عالمی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق غیر جانب دار اور شفاف رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نواز دے۔

Related Posts