کھلامیدان کسی کیلئے نہیں چھوڑا،عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں، منظور وسان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھلامیدان کسی کیلئے نہیں چھوڑا،عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں، منظور وسان
کھلامیدان کسی کیلئے نہیں چھوڑا،عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں، منظور وسان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بارپھر پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہاہوں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کووفاق سے شکایات ہیں، پانی اوربجلی سمیت دیگرچیزوں میں سندھ کونظرانداز کیاجارہاہے، کھلامیدان کسی کیلئے نہیں چھوڑا،عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت میں آکرنوکریوں سے نکالے گئے ملازمین کوبحال کرینگے۔نکالے گئے ملازمین کوبحال کرنااگرجرم ہے تویہ ہم کرتے رہیں گے،پی ڈی ایم پی پی پی سے معافی مانگے تواتحادمیں جانے کا سوچیں گے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ عمران خان جس تیزی سے آئے، اسی تیزی سے واپس چلے جائیں گے۔الیکشن کے حوالے سے منظور وسان نے کہاکہ سال2022کے آخرمیں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہاہوں، الیکشن سال 2022کے اگست،ستمبر یا اکتوبرمیں ہوسکتے ہیں۔

Related Posts