مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان کا جمعہ ”یوم تحفظ آئین پاکستان“کے طورپر منانے کااعلان
مولانا فضل الرحمان کا جمعہ ”یوم تحفظ آئین پاکستان“کے طورپر منانے کااعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پاکستان سے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان 20 سالہ جنگ کے بعد فاتح بن کر کابل میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا بھی طالبان کے ساتھ کھلے دل کا مظاہرہ کرے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان کا وسیع البنیاد حکومت کا عندیہ، عام معافی کااعلان ان کے روِیے کا عکاس ہے۔ دنیا طالبان سےتعلقات اور تجارت کو فروغ دے گی تو وہ بھی تعلقات کی قدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو بھی بلآخر آئین، قانون اور عوامی رائے کی طرف جانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا عوام سے بلدیاتی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

Related Posts