کورونا وائرس: کسی ملک نے چین سے اپنے لوگ نہیں نکالے۔ترجمان دفترِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan condemns multiple missile, drone attacks on Saudi Arabia

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے چین میں  کورونا وائرس سے پریشان پاکستانی طلباء کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم طلباء سے رابطے میں ہیں، دیگر ممالک کے شہری باضابطہ طور پر نہیں نکالے گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 179 روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ عائشہ فاروقی نے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی بحالی کامطالبہ کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ حکومت نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کورونا وائرس کی روک تھام پر کام کرے گی۔ این آئی ایچ کی طرف سے ایمرجنسی ڈکلیر ہو گئی جبکہ ایمرجنسی سینٹر بھی قائم ہوگیا ہے۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر چین مربوط اقدامات کر رہا ہے۔ پاکستان چین میں موجود شہریوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورۂ کینیا کے حوالے سے عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ بہت اہم ہے۔ حکومت تجارتی سفارت کاری کا آغاز کرچکی ہے۔ نیروبی میں عالمی کانفرنس ہو رہی ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ جو پاکستانی رجسٹر نہیں، انہیں سفارت خانے سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چین سے کسی بھی ملک کے شہریوں کا انخلاء نہیں ہوا۔ چینی حکومت پاکستانیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کینیا کے دارالحکومت میں کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان آزاد فلسطین ریاست کی پالیسی رکھتا ہے جبکہ بھارت کے اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ 

یاد رہے کہ ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے، چین کا صوبہ ہوبائے وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 38 مزید افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔ مجموعی طور پر وائرس سے 170 افراد ہلاک ہوئے۔

صوبہ ہوبائے میں کرونا وائرس وہان شہر سے شروع ہوا  جہاں سب سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ اب تک 7700 افراد وائرس کے باعث متاثر ہوچکے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں  ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی

Related Posts